حیدرآباد28جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)حکمران ٹی آر ایس کی لیڈرکے کویتا نے آج مرکز پر بے حسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی تقسیم کے بعد ہائی کورٹ کے ڈویژن کے تئیں بے حسی ہے اور کہا کہ ان کے والد اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ نے دہلی میں احتجاج کرنے کا من بنایا ہے۔بہر حال کویتانے کہاکہ تلنگانہ حکومت معاملہ کواس کی سطح پرطول دینا نہیں چاہتی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ ہمارے وزیراعلیٰ مرکزی حکومت کی بے حسی سے بہت دکھی ہیں۔آگے بڑھنے اور دہلی میں اپنا احتجاج کرنے کی ہماری تجویز ہے۔لیکن ہم چیزوں کو اس سطح پرنہیں لے جاناچاہتے ہیں۔ہم ایک بار پھر ایمانداری سے معززوزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس موڑپرمداخلت دیں اور ہائی کورٹ کی تقسیم کریں۔کویتا نے کہا کہ یہ اچھا نہیں ہو گا کہ کوئی وزیراعلیٰ دہلی میں دھرنا دے کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی خبریں بن جائے گی۔